- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے خود مختار صنعت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس کی سہولت کے نتیجے میں، پاک سوزوکی نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔ پاک سوزوکی کے CEO ہیروشی کاوامورا نے کہا کہ یہ پاکستانی ساختہ گاڑیوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں معیار اور مسابقت کو اجاگر کرتا ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے ایک نئے سوزوکی ویندرز کلسٹر ایریا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاک سوزوکی کے مقامی سپلائرز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور…
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب نے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے متعلق باقاعدہ اپنا ایک بیان جاری کر دیا ہے پاسدارانِ انقلاب نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو’شارٹ رینج پراجیکٹائل‘ سے شہیدکیا گیا اور میزائل میں 7 کلوگرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا جبکہ اس میزائل کو حماس رہنما کی رہائش کے قریب سے فائرکیا گیا۔ بیان کے مطابق نے مزید کہا کہ یہ حملہ اسرائیل نے “مجرم” امریکی حکومت کی حمایت سے کیا تھا، جس پر تہران کا ردعمل شدید اور مناسب وقت پرہو گا۔ پاسداران انقلاب کے خصوصی انٹیلی جنس یونٹ…
اسلام آباد۔ اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا نے کہا کہ وزیراعظم کی ویژن کے مطابق تارکین وطن کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں پاکستان بزنس فورم کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور حکومت کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فراہم کردہ بڑے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے وفد کو یہ بھی اطلاع دی کہ تارکین وطن کا ایک…
تہران۔۔حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعدایران میں متعدد فوجی اور انٹیلی جنس افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد ایرانی انٹیلی جنس اورفوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایران کے اس گیسٹ ہاو¿س میں مقیم ملازمین کو بھی گرفتاکر لیا گیا ہے اور ان سے نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ پر تہران میں قاتلانہ…
ٹیکساس ۔۔شوہر سے طلاق ملنے پر جشن منانے والی خاتون کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس سے صارفین سے غم و غصے کا اظہار کیا ہے 32 سالہ شہروز نور محمد کے والد کا تعلق سندھ سے تھا جبکہ والدہ ممبئی کی ہیں۔ شہروز نے طلاق ہو جانے پر جشن منایا اور اس حوالے سے وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ خاتون شہروز کا کہنا ہے کہ جب میں پریشان حال تھی اور روتی تھی تب کسی نے کچھ کہنا گوارا نہیں کیا اور اب جبکہ میں طلاق کے بعد خوش…
نئی دہلی ۔حال ہی میں بھارت میں ایک ایسی دلہن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں وہ سگریٹ سلگاتی دکھائی دے رہی ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں میک اپ لگائے، عروسی لباس پہنے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے خاتون کے ہاتھوں میں سگریٹ تھی۔ وائرل ویڈیو میں دلہن شادی کی رات پہلی بار سسرال میں موجود تھی، تاہم چھپ چھپا کر سگریٹ سلگا رہی تھی ایسے میں اچانک دلہے میاں آ گئے، جس پر ہڑ بڑا کر خاتون نے سب سے پہلے سگریٹ کو بھجایا اور پھر پریشانی کی حالت میں…
راولپنڈی( نیوز رپورٹر) بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صرف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے اس کے علاوہ کسی سے وہ بات نہیں کریں گے ،سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اورپھراس نے بوٹ کو عزت دی۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4…
لندن۔۔۔ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو ایرانی ایجنٹس کی مدد سے نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے زیر استعمال گیسٹ ہاو¿س کے 3 کمروں میں ایرانی سیکورٹی ایجنٹوں کی مدد سے دھماکا خیز مواد نصب کروایا تھا اسماعیل ہنیہ ایران کے دورے میں اکثر اسی عمارت میں قیام کیا کرتے تھے۔ اصل منصوبے کے تحت اسماعیل ہنیہ کومئی 2024 میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر قتل کیا…
غزہ۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے دنیا بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑادی ہے۔ اس مظلومانہ شہادت کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی بیٹٰی خولہ اور بہو ایناس نے بھی شدید ردِعمل جاری کرتے ہوئے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس کے دل خراش پیغام نے لوگوں کو اشک بار کردیا ہے۔ خولہ نے کہا ہے کہ والد کی شہادت پر ہمیں فخر ہے۔ اسرائیلی حکومت کی یہ سوچ بالکل بے بنیاد ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے سے سکون مل جائے گا، جشن منانے کا موقع ہاتھ آئے…
اسلام آباد۔ سینیٹ کمیٹی نے آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (آئی پی پیز) کا فارنزک آڈٹ کرنے کی ہدایت کی اور ان کے مالکان کی فہرست مانگ لی ۔ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ نے جمعہ کو اجلاس منعقد کیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے بارے میں سوالات کیے۔ کمیٹی نے ان بجلی گھروں کا فارنزک آڈٹ کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ کمیٹی نے پاور ریگولیٹر کو ان بجلی گھروں کے مالکان کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی، جو رپورٹس کے مطابق ہر سال صارفین…