Author: Web Desk

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق، پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے سے ہو گیا ہے۔ ٹکٹس 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکلی دستیاب ہوں گے۔آن لائن خریداری کرنے والے شائقین کرکٹ اپنے ٹکٹس آسانی سے بُک کر سکتے ہیں، جنہیں ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے یا گھر پر ڈلیوری…

Read More

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاریذرائع کے مطابق، تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے پاکستان کا سفر کیا۔تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا 19 رکنی اسکواڈ کپتان ناروایمول چائیوائی کی قیادت میں بنکاک سے لاہور پہنچا۔تھائی ٹیم جمعہ کے روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک ڈے نائٹ وارم اپ میچ کھیل کر اپنے ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔اس سے قبل بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں…

Read More

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں بدترین بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 22 بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق، بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بے دخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہ رہے تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے ان پر حملہ کیا۔اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔اسرائیل نے غزہ کے بیشتر حصے پر قبضہ کر…

Read More

معروف اداکارہ نشرت بروچا کی مشہور ہارر فلم ’چھوری‘ کے دوسرے حصے کا دل دہلا دینے والا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔فلم ’چھوری 2‘ میں نشرت کے ساتھ سوہا علی خان بھی سپر نیچرل تھرلر میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم خبروں میں چھا گئی ہے اور مداحوں میں بےچینی بڑھا دی ہے۔ٹریلر خوفناک مناظر، دہشت ناک چڑیلوں اور بھوتوں کی جھلک دکھاتا ہے، جو فلم کی سنسنی خیز کہانی کا اندازہ کراتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے حصے میں سوہا علی خان شامل نہیں تھیں، مگر ’چھوری 2‘ میں ان…

Read More

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لگنے والے تھپڑ کی وجہ سے ان کی سماعت مستقل طور پر متاثر ہو چکی ہے۔عید کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران مدیحہ نے بتایا کہ ایک ساتھی اداکار کے تھپڑ نے ان کے کان پر ایسا اثر ڈالا کہ وہ اب ایک کان سے کم سنتی ہیں۔اس موقع پر موجود سینئر اداکار فیصل قریشی نے بھی مدیحہ کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، “یہ واقعہ واقعی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔”مدیحہ امام نے…

Read More

فٹنس کے شوقین افراد ورزش کے دوران اپنی کارکردگی میں بہتری کے لیے اکثر انرجی ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں، لیکن حالیہ مطالعات کے مطابق، ان مشروبات کے غیر متوقع نقصانات بھی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر بالوں کی صحت پر۔اگرچہ یہ مشروبات کیفین اور شوگر کی مدد سے فوری توانائی فراہم کرتے ہیں، لیکن ماہرین نے ان کے ممکنہ منفی اثرات کو اجاگر کیا ہے، جن میں بالوں کا گرنا بھی شامل ہے۔بین الاقوامی سطح پر کی گئی متعدد تحقیقات نے انرجی ڈرنکس کے صحت پر اثرات کا تجزیہ کیا اور ان کے استعمال اور بالوں کی کمزوری…

Read More

بھارت کے معروف آن لائن کانٹینٹ کریئیٹر پریم سرسوات نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام فالوورز کو پونے میں واقع بھارت کے پہلے تھری ڈی پرنٹ شدہ گھر کا دلچسپ دورہ کروایا۔ویڈیو میں 2038 مربع فٹ پر محیط اس منفرد گھر کی تعمیر میں استعمال ہونے والی جدید ترین تعمیراتی تکنیک کی جھلک پیش کی گئی ہے۔ دورانِ ویڈیو، پریم سرسوات گھر کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں اور اس کے مالک اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سے گفتگو بھی کرتے ہیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر، جو اس حیرت انگیز تخلیق کے پس پردہ ماسٹرمائنڈ ہیں، نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “یہ گھر تعمیر نہیں…

Read More

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ (JWST) کے ذریعے ماہرین فلکیات نے ایک انتہائی قدیم اور دور دراز کہکشاں JADES-GS-z13-1 دریافت کی ہے، جو بگ بینگ کے محض 33 کروڑ سال بعد وجود میں آئی تھی۔ناسا کے مطابق، یہ کہکشاں حیرت انگیز طور پر شدید الٹرا وائلٹ (UV) روشنی خارج کر رہی ہے، خاص طور پر ہائیڈروجن ایٹمز سے پیدا ہونے والی لائمین-الفا روشنی۔ یہ مشاہدہ غیر متوقع ہے کیونکہ ابتدائی کائنات میں موجود گھنے غیر متحرک ہائیڈروجن بادلوں کے باعث ایسی روشنی عام طور پر نظر نہیں آتی۔ماہرین کے مطابق، اس روشنی کی موجودگی اس بات…

Read More

پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر لیک ہونے والی مبینہ ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر شدید بحث کی زد میں آ گئی ہیں۔ عمرہ ادا کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والی ٹک ٹاکر کی ایک اور نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متنازع نجی ویڈیوز کے بعد مناہل ملک نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مواد اے آئی کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز ہیں۔ ان کا کہنا تھا، “میں نے ایف آئی اے میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے اور امید ہے کہ…

Read More

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 28 مارچ تک ملکی سرکاری ذخائر بڑھ کر 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Read More