Author: Web Desk

ابوظہبی۔ متحدہ عرب امارات نے رسول اللہ ؐکی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا کہ اتوار 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم ؐکے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے…

Read More

سیول: جنوبی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات نہ کرنے پر 30 فوجی افسران کو پھانسی دے دی ہے۔ جنوبی کوریا کے میڈیا اور خفیہ ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ پھانسیاں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر دی گئی ہیں۔ رواں سال جولائی میں شمالی کوریا میں شدید سیلاب نے ہزاروں مکانات کو تباہ کر دیا اور 1500 سے زائد افراد کی ہلاکت یا گمشدگی کا سبب بنا۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن نے اس تباہی پر شدید غصے کا اظہار…

Read More

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل نے اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون کا تازہ ترین ماڈل، آئی فون 16، متعارف کروا دیا ہے۔ کیلیفورنیا میں ہونے والے ایک ایونٹ میں پیش کیا جانے والا یہ آئی فون 16 نئے رنگوں کے ساتھ متعارف ہوا ہے۔ فون کی پشت پر اپ ڈیٹڈ ڈوئل کیمرا کو دوبارہ عمودی ترتیب میں نصب کیا گیا ہے، جو آخری بار 2020 میں متعارف کرائے گئے آئی فون 12 میں دیکھا گیا تھا۔ آئی فون 16 میں کئی نئی ہارڈویئر تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں، جن میں نئی اے 18 چپ شامل ہے، جو 3 نینو…

Read More

اسلام آباد۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار کو غیر قانونی حبس میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ایک دن پہلے اسلام آباد میں منعقدہ جلسے کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کا ایک اہلکار وزیراعلیٰ اور منتظمین کو انتباہ دینے اور وقت کے اختتام کا نوٹس دینے گیا تھا، جس پر اُسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ دوسری…

Read More

اسلام آباد ۔وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین اورچیئرمین پارٹی بیرسٹر گوہر  کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔دونوں رہنمائوں پولیس وین میں بٹھا کر لے گئی،شعیب شاہین کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے دفتر سے گرفتار کرکے لئے گئے۔۔ قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور تیاری سے پہنچی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے باہر…

Read More

واشنگٹن: جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے کائنات کی دور دراز کہکشاؤں کی کھوج کرنے والے ماہرین فلکیات نے ایک نئی اور غیر معمولی قسم کی کہکشاؤں کا انکشاف کیا ہے جو نقالی کے معاملے میں دیگر کہکشاؤں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔ جب ماہرین فلکیات نے ویب ٹیلی سکوپ کی مدد سے کائنات کے دور دراز حصوں کی پہلی تصاویر کا تجزیہ کیا، تو انہوں نے ایک ایسا کہکشاؤں کا گروپ دیکھا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ یہ کہکشائیں، جنہیں “چھوٹے سرخ نقطے” کہا جا رہا ہے، انتہائی سرخ اور تنگ نظر آتی ہیں۔ یہ سرخ…

Read More

سائنس دانوں نے مغربی چین میں ایک گلیشیئر کے اندر 1700 سے زائد قدیم وائرس دریافت کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ ان وائرسز کی دریافت سے یہ تشویش پیدا ہوئی ہے کہ عالمی حرارت کے بڑھنے اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے، ان میں چھپے نامعلوم جراثیم ایک نئی مہلک وبا کا سبب بن سکتے ہیں۔ محققین نے یہ وائرسز تبتی سطح مرتفع پر گلیا گلیشیئر سے 1000 فٹ چوڑی برف کے کور میں سے نکالے۔ یہ وائرسز 41 ہزار سال پرانے ہیں اور سرد موسم سے گرم آب و…

Read More

کیمبرج: سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے کے معاملے میں جلدی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک نئی تحقیق نے دکھایا کہ ابتدائی عمر میں کولیسٹرول کی زیادتی قلبی بیماریوں اور فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ ایتھروسلیروسِس، ایک ایسی حالت ہے جس میں چکنائی کی جمع ہونے کی وجہ سے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں، اور یہ کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے۔ این ایچ ایس کے مطابق، 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں اس حالت کے بڑھنے کا خطرہ…

Read More

کوالالمپور: بین الاقوامی جریدے فورچن نے 60 سالہ معذور ملائیشیائی تاجر لی تھیام واہ کو ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، اور ان کی دولت کا تخمینہ 2.8 ارب ڈالر لگایا ہے۔ لی تھیام واہ ملائشیا کی مشہور منی مارکیٹ چین “99 اسپیڈ مارٹ” کے مالک ہیں۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز سڑک کے کنارے ایک چھوٹے اسٹال پر چیزیں فروخت کرنے سے کیا تھا اور آج ان کے ملک بھر میں 2,600 ریٹیل اسٹورز ہیں۔ جب لی تھیام واہ نے اپنی کمپنی کو ایک پبلک کمپنی میں تبدیل کرنے کے لیے حصص…

Read More

اسلام آباد۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے گزشتہ روز جلسے میں صحافیوں کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر صحافیوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا جس پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے غیر مشروط معافی مانگ لیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں نے علی امین گنڈا پور کی تقریر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کیا جس پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر ُن کے پاس گئے اور غیر مشروط معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام صحافتی برادری کا احترام کرتے ہیں، میں صحافیوں کی دل آزاری پر غیر مشروط…

Read More