اسلام آباد۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس اصلاحات لانے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اے ڈی بی کاکہنا ہے کہ اوپن پلاٹس پر 6 سال بعد ٹیکس استثنیٰ ختم اور پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے
پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس استثنٰی ہونے کے باعث مینوفیکچرنگ اور ایگری بزنسز میں سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے ۔مینوفیکچرنگ اور ایگری بزنسز میں سرمایہ کاری نہ ہونا گروتھ اور پیداوار میں رکاوٹ کا سبب ہے ۔
اے ڈی بی کے مطابق غیرمنقولہ پراپرٹی کی فروخت اور سرمایہ کاری پر سٹینڈرڈ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے ،پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس مراعات دے کر حکومت کو ریونیو سے محروم رکھا گیا۔ٹیکس استثنٰی ہونے کے باعث لوکل سرمایہ کاری رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ہوئی ہے ۔
پاکستان نیشنل اربن اسیسمنٹ رپورٹ میں انرجی ریفارمز، واٹر سپلائی ریفارمز کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔واٹر سپلائی، ٹرانسپورٹ سسٹم، بلڈنگ ڈیزائن میں توانائی کے بہتر استعمال کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑھتی آبادی کے باعث متبادل انرجی کے ذرائع کو بھی وسعت دینا ہو گی ۔