چھوٹے روبوٹس کی تخلیق کے دوران ایک بڑا چیلنج یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول میں موجود رکاوٹوں کو عبور کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔
اسی مسئلے کا حل تلاش کرتے ہوئے، ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے فطرت سے تحریک لے کر ایک منفرد اور ہتھیلی کے برابر سائز کا روبوٹ تیار کیا ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ چھلانگ لگا کر بلند سطحوں تک پہنچنے، اشیاء کو اپنی جانب کھینچنے اور پیچیدہ سطحوں پر حرکت کرنے کی مہارت بھی رکھتا ہے۔
ہارورڈ مائیکرو روبوٹکس لیب کے ڈائریکٹر، پروفیسر رابرٹ ووڈ کے مطابق، یہ نیا مائیکرو روبوٹ کیڑوں کی طرح چھلانگ لگا سکتا ہے۔ اگرچہ اس کا چلنا ایک مستحکم اور مؤثر حرکت کا انداز فراہم کرتا ہے، تاہم اب بھی رکاوٹوں کو عبور کرنے میں محدودیت موجود ہے۔
پروفیسر رابرٹ کا کہنا تھا کہ چھلانگ لگانا اگرچہ رکاوٹوں کو عبور کرنے میں مدد دیتا ہے، لیکن اس پر قابو پانا ذرا مشکل ہوتا ہے۔ لہٰذا چلنے اور چھلانگ لگانے دونوں انداز کو یکجا کرکے یہ ننھا روبوٹ غیر ہموار اور قدرتی ماحول میں کسی حد تک کامیابی سے حرکت کر سکتا ہے۔
یہ لچکدار اور ذہین مشین قدرت کے بہترین جمناسٹ کیڑے، اسپرنگ ٹیل سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، جو زمین پر موجود تقریباً ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ یہ کیڑا محض 18 ملی سیکنڈ میں خطرہ محسوس ہونے پر خود کو فضا میں اچھال کر شکار سے بچ نکلتا ہے، اور یہی خوبی اس روبوٹ میں شامل کی گئی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
قدرت سے متاثر ہوکر تیار کردہ مائیکرو روبوٹ، رکاوٹوں سے نمٹنے میں معاون
ai news ai robot ai robots ameca robot atlas robot autonomous robots breaking news cable news futuristic robots home robot hot news humanoid robot humanoid robots latest news lifelike robot new robot news news today robot robot agility robot assistant robot autonomy robot control robot dog robot intelligence robot learning robot news robots smart robot smart robots sophia robot sophia the robot tech news us news world news