اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا چیپٹر میں اندرونی کشیدگی نے نیا موڑ لے لیا ہے، جب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مرکزی قیادت سے مکمل چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کی مکمل چھان بین کرے، تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر چیئرمین عمران خان کی رائے عوام کے سامنے آنا ضروری ہے۔ ہم اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن موجودہ نازک صورتحال میں ایسے متنازع بیانات سے اجتناب کرنا ہی پارٹی، ملک اور عمران خان کے مفاد میں ہے۔
اسد قیصر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین فوکس عمران خان سمیت تمام بے قصور قیدیوں کی رہائی پر ہونا چاہیے۔ داخلی اختلافات کو ہوا دینے والے بیانات، ہماری جدوجہد کو کمزور کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اپنی توانائیاں بہتر انتظامی کارکردگی، صوبے میں امن و استحکام، اور پارٹی قائدین کی رہائی کی کوششوں پر مرکوز رکھنی چاہئیں۔
شہرام ترکئی بھی ہم آواز، وزیراعلیٰ کے بیان پر تحفظات کا اظہار
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک اور اہم رہنما شہرام ترکئی نے بھی علی امین گنڈاپور کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت کو اس بیان کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات نہ صرف پارٹی کے اندر تفریق پیدا کرتے ہیں بلکہ بانی چیئرمین عمران خان کی آزادی کی مہم کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ قوم کو عمران خان کا واضح مؤقف معلوم ہونا چاہیے۔
شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر توجہ عمران خان اور دیگر بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے۔ پارٹی کے داخلی معاملات کو میڈیا کے ذریعے ہوا دینا درست عمل نہیں۔
انہوں نے بھی یہی مطالبہ دہرایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائیاں صوبے میں شفاف حکمرانی اور امن و امان کی بحالی پر صرف کریں، تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور پارٹی متحد رہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔