لاہور۔پنجاب میں پہلی بار نوجوانوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف نے “پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کھیلوں کے شعبے کو مالی خود مختاری کی جانب لے جانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

اسی طرح صوبے بھر میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کا بھی بنیادی فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے وزیراعلیٰ نے مکمل حکمتِ عملی پیش کرنے کا کہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی مہارت دکھانے کے بھرپور مواقع دیے جائیں گے، اور خواتین کھلاڑیوں کو بھی برابر کی سہولتیں میسر آئیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version