آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

ذرائع کے مطابق، تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے پاکستان کا سفر کیا۔

تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا 19 رکنی اسکواڈ کپتان ناروایمول چائیوائی کی قیادت میں بنکاک سے لاہور پہنچا۔

تھائی ٹیم جمعہ کے روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک ڈے نائٹ وارم اپ میچ کھیل کر اپنے ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

اس سے قبل بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version