نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سست اوور ریٹ کے باعث مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر ٹیم پر یہ پابندی عائد کی گئی۔

ہیملٹن میں ہونے والے اس میچ میں کپتان محمد رضوان کو ضابطے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد کٹوتی کی گئی۔

میچ ریفری جیف کرو نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت یہ جرمانہ عائد کیا، جو سلو اوور ریٹ سے متعلق ہے۔

کھلاڑیوں کو ہر اوور کے حساب سے مقررہ وقت میں تاخیر پر 5 فیصد میچ فیس جرمانے کے طور پر ادا کرنی ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ کے سبب جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version