جنوبی کوریا کے محققین نے ایک نئی نیوکلیئر بیٹری کا تصور پیش کیا ہے جو ڈیوائسز کو بغیر کسی ری چارجنگ کے صدیوں تک توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈائیگو گائیونگبک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے پیش کردہ اس آئیڈیا کے مطابق، اس ٹیکنالوجی کا مقصد لیتھیئم آئن بیٹریوں کو تبدیل کرنا ہے جو وقت کے ساتھ کمزور ہو جاتی ہیں اور بار بار چارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

یہ جدید بیٹری بیٹا وولٹائکس کے اصول پر کام کرتی ہے، جس کے تحت بیٹا تابکاری کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے محققین نے ریڈیو کاربن (کاربن-14) نامی کاربن کے ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپ کو استعمال کیا ہے، جو صرف بیٹا ذرات خارج کرتا ہے۔

ریڈیو کاربن نیوکلیئر ردعمل میں ایک اہم عنصر ہے، اور اپنے سست خراب ہونے، سستی قیمت، آسان دستیابی اور دوبارہ استعمال کی صلاحیت کے باعث ایک ماحول دوست متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

اس بیٹری کا دیر سے خراب ہونے والا عمل بیٹری کی عمر کو کئی دہائیوں تک بڑھا سکتا ہے، اور ایک لحاظ سے یہ ہزاروں برس تک کارگر رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version