ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی بیماری دماغ کے سکڑنے اور ڈیمنشیا کے مرض کے آغاز میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
محققین نے جریدے “نیورولوجی” میں شائع اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جن افراد میں دل کے مسائل کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتی ہیں، ان میں دماغی تبدیلیاں ڈیمنشیا سے جڑی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ خاص طور پر وہ افراد جن کے دل خون کو مؤثر طریقے سے پمپ نہیں کر پا رہے، ان کے دماغ کا حجم صحت مند دل رکھنے والوں کی نسبت کم ہوتا ہے۔
ہالینڈ کے روٹرڈیم میں ایراسمس یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے سینئر محقق ڈاکٹر فرینک وولٹرز نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ دل کی معمولی خرابی بھی دماغی صحت کے مسائل سے جڑی ہوتی ہے۔
ڈاکٹر وولٹرز نے مزید کہا کہ دل کی بیماریوں کا وقت پر پتہ چلانا اور ان کا علاج کرنا، یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں مسائل کی علامات کو جلد پہچاننے اور ان کے لیے مؤثر تدابیر اختیار کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔