میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے اثرات بنکاک تک محسوس کیے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور اس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی۔
اس زلزلے کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے، جبکہ شہر کی بنیادی سہولتوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور امدادی تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔
اس زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی گر گیا، جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
امدادی ٹیموں کے لیے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے اور ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 142 تک پہنچ چکی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہو سکتی ہے۔
بنکاک میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھے گئے جہاں فلک بوس عمارتیں لرز اُٹھیں اور لگژری ہوٹلوں کی چھتوں پر موجود سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی مانند نیچے گرنے لگا۔
بنکاک میں مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔