امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی پگسلے نامی پالتو بلی کو اپنی 18.5 انچ لمبی دم کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بلی کی مالکن امانڈا کیمرون نے بتایا کہ ان کی 2 سالہ پگسلے کی دم ہمیشہ سے غیر معمولی طور پر لمبی رہی ہے اور یہ پہلا بار جانوروں کے کلینک کے دورے کے دوران بھی قابل ذکر بات بن گئی تھی۔

امانڈا نے مزید کہا کہ چھ ماہ بعد جانوروں کے ڈاکٹر نے پھر سے اس کی لمبی دم کا ذکر کیا، جس کے بعد ان کے بچوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حوالے سے تحقیق کرنا شروع کی اور بالآخر پگسلے کو یہ عالمی ریکارڈ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ پگسلے بہت دوستانہ بلی ہے، ہر کوئی ہمیشہ اس کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے اور اس کا پرسکون مزاج ہر کسی کو پسند آتا ہے۔ یہ بلی ایسی صورتحال میں بھی آرام دہ رہتی ہے جو کچھ بلیوں کے لیے خوفناک ہو سکتی ہیں۔

امانڈا نے یہ بھی بتایا کہ پگسلے نرم دل ہے اور ہمیشہ صاف ستھری رہتی ہے، اور اس کے ساتھ وقت گزارنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔ جب ہم باہر جاتے ہیں تو لوگ اسے مقامی مشہور شخصیت کے طور پر جانتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version