انگلینڈ کے ایک گاؤں کے رہائشیوں کو ہفتوں تک پریشان کرنے والے چیل کو آخرکار قابو کر لیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق، یہ چیل کم از کم 50 بار ان پر حملہ آور ہو چکا تھا۔ اس شکار پرندے نے پیدل چلتے رہائشیوں پر متعدد بار حملے کیے، جس میں بعض افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ چیل، جو شمالی اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھتا ہے، آخرکار 40 سالہ اسٹیو ہیرس کے ہاتھوں قابو آیا۔ ہیرس نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ گاؤں کے تمام افراد کے لیے ایک بڑی راحت کی بات ہے، کیونکہ جب بھی وہ باہر سیر کے لیے نکلتے، یہ پرندہ ان کا پیچھا کرتا اور واپس آتے ہوئے ان کے سر کے قریب آ کر اُڑتا۔

اسٹیو ہیرس نے مزید بتایا کہ ایک دن پرندہ ان کے قریب ایک فٹ کے فاصلے پر آ گیا، تب انہوں نے جال پھینک کر اسے پکڑ لیا۔ ہیرس نے کہا کہ اس جارحانہ پرندے کی وجہ سے ان کے بچوں کو کئی دنوں تک باہر کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version