پشاور۔پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے  انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کے اندر مختلف گروپس موجود ہیں۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ اراکین اسمبلی کو وکلا کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج انہیں معلوم ہوا کہ عاطف خان اور وزیراعلیٰ کا بھی ایک الگ گروپ موجود ہے، تاہم مخالفین اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اسٹیبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو تقسیم کیا، جس کے نتیجے میں انہیں پھانسی دی گئی، اور یہ وہی پرانے ہتھکنڈے ہیں جو آج دہرائے جا رہے ہیں۔

شاندانہ گلزار نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح بانی جماعت کے رہنما کی رہائی ہے، اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے دشمن ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version