انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر پیٹر لیور، جنہوں نے برمنگھم میں 1971 میں یادگار 274 رنز بنانے والے ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے لیے مشکلات کھڑی کی تھیں اور لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا، 84 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔
پیٹر لیور نے 17 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کیں۔ لنکا شائر کی نمائندگی کرنے والے اس بولر نے 30 سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اوول گراؤنڈ پر سر گیری سوبرز کی قیادت میں آئی ٹیم کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے محض 83 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
انہوں نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔ 1971 کے برمنگھم ٹیسٹ میں انہوں نے ظہیر عباس کی تاریخی 274 رنز کی اننگز کا خاتمہ کیا تھا۔ اسی میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے مشتاق محمد نے سنچری اسکور کی تھی، جبکہ آصف اقبال نے ناقابل شکست 104 رنز بنائے تھے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔