بلغاریہ کے ایک فٹبال کلب نے اپنے سابق کھلاڑی کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے پر معذرت کی ہے۔ جنوبی بلغاریہ کے شہر کردزالی کا فٹبال کلب “اردا کردزالی”، جو کہ ملک کی ٹاپ ڈویژن میں کھیلتا ہے، نے لیفسکی سوفیا کے خلاف ہونے والے میچ سے پہلے پیٹکو گینچیف کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی رکھی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ کے آغاز سے پہلے میدان میں اکٹھے ہوئے اور سر جھکا کر پیٹکو گینچیف کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔

تاہم میچ کے اختتام سے قبل، اردا کردزالی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہیں پیٹکو گینچیف کی موت کے حوالے سے غلط معلومات موصول ہوئی تھیں۔

کلب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فٹبال کلب کی انتظامیہ پیٹکو گینچیف کی موت سے متعلق غلط معلومات حاصل کرنے پر ان سے اور ان کے خاندان سے معذرت خواہ ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version