بھارت کی ایک بکری نے پستہ قد بکری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کی قد 1 فٹ اور 3 انچ ہے۔

یہ چار سالہ سیاہ رنگ کی پِگمی بکری کرومبی بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھتی ہے۔ کسان پیٹر لینو کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کی بکری عالمی ریکارڈ قائم کرے گی، بلکہ یہ بات ایک شخص نے فارم پر آ کر انہیں بتائی۔

اس کے بعد پیٹر نے بکری کے قد کی پیمائش جانوروں کے ڈاکٹر سے کرائی، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ بکری کا قد 1 فٹ اور 3 انچ ہے۔

پیٹر نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فارم پر موجود تمام جانوروں کے جینیاتی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی مکمل کوشش کرتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version