گوگل نے حال ہی میں اپنے سرچ انجن میں ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے، جس سے صارفین کے لیے اپنی ذاتی معلومات کو حذف کرنا بہت سادہ ہوگیا ہے۔

یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب دنیا بھر میں رازداری کے حوالے سے تحفظات میں اضافہ ہو رہا ہے اور افراد اپنی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، ای میلز اور پتے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہے ہیں۔

پہلے یہ فیچر گوگل کی سیٹنگز کے اندر چھپایا گیا تھا، جس کی وجہ سے کئی صارفین کو اسے تلاش کرنا اور استعمال کرنا مشکل ہو رہا تھا۔

اب گوگل نے اس عمل کو ایک تفصیلی ٹیوٹوریل ویڈیو کی صورت میں متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے صارفین براہ راست گوگل سرچ کے ذریعے اپنی معلومات حذف کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک حالیہ پوسٹ میں گوگل نے اس ٹیوٹوریل ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ صارفین اس نئے فیچر کو کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version