اسلام آباد۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ نکاح سے قبل میاں بیوی کے تھیلیسیمیا یا کسی اور متعدی بیماری کے ٹیسٹ کو نکاح نامے میں شامل کرنا اختیاری رکھا جا سکتا ہے، تاہم شرعی طور پر نکاح کا انعقاد دونوں فریقین کی رضامندی سے مشروط ہے۔

کونسل نے تجویز دی کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة، آیت، اور مسجد وغیرہ کا انگریزی ترجمہ کرنے کے بجائے اصل عربی الفاظ کا ہی استعمال کیا جائے، جبکہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے علمائے کرام اور دانشوروں کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

مزید برآں، کونسل نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، مگر پرانے ملازمین پر اس کا اطلاق لازمی نہیں ہونا چاہیے، اور اس فنڈ کو مکمل طور پر سودی نظام سے آزاد رکھا جائے۔ ایسا کوئی بھی عدالتی فیصلہ جو اس کے برعکس ہو، شرعی اصولوں کے مطابق درست نہیں سمجھا جائے گا۔آخر میں، اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ کے بینک کے معاملے کو آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version