ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جو افراد باقاعدگی سے چیونگ گم چباتے ہیں، وہ ہر سال لاکھوں کروڑوں مائیکروپلاسٹک ذرات اپنے جسم میں جذب کر سکتے ہیں۔
مائیکروپلاسٹکس وہ باریک پلاسٹک ذرات ہیں جن کا سائز پانچ ملی میٹر سے کم ہوتا ہے اور یہ ہوا، پانی، خوراک اور حتیٰ کہ چیونگ گم میں بھی پائے جاتے ہیں۔
سائنس دانوں کے مطابق، یہ نقصان دہ ذرات جسم میں داخل ہو کر خلیوں اور ڈی این اے کو متاثر کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں جینیاتی تبدیلیاں واقع ہو سکتی ہیں اور کینسر جیسے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی تازہ تحقیق میں ماہرین نے دریافت کیا کہ چیونگ گم چبانے کے دوران مائیکروپلاسٹکس لعاب میں خارج ہو کر نظامِ ہاضمہ میں جذب ہو سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق، ایک عام گم چبانے والا شخص سالانہ تقریباً 15 کریڈٹ کارڈز کے برابر پلاسٹک کے ذرات اپنے جسم میں اکٹھے کر لیتا ہے، جو صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔