اسلام آباد ۔وفاقی وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلبہ کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ونگ نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی سیل غیر ملکیوں کا ڈیٹا بیس اَپ ڈیٹ کر رہا ہے، اس لیے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلبہ کی تفصیلات 27 مارچ تک فراہم کی جائیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا، جن کے انخلا میں صرف 07 دن باقی رہ گئے ہیں۔
پاکستان سے جانے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ان کی واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔