اسلام آباد۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔
اعزاز پانے والوں میں 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 چیف آف آرمی اسٹاف کمانڈیشن کارڈز، 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔
یہ اعزازات ملک و قوم کے تحفظ اور دفاع میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں عطا کیے گئے ہیں۔