ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل اور مشہور کوریوگرافر دھناشری ورما کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہو گئی، جس کی تصدیق ان کے وکیل نے کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، باندرہ فیملی کورٹ میں دونوں فریقین اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، جہاں عدالت نے طلاق کی کارروائی کو مکمل کر لیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کچھ دیر بعد یوزویندر چہل کو عدالت سے باہر آتے دیکھا گیا، جبکہ فیملی کورٹ کے باہر ان کے وکیل نے طلاق کی تصدیق کر دی۔
یہ جوڑا گزشتہ کئی مہینوں سے علیحدگی کے عمل سے گزر رہا تھا۔ بھارتی ہائی کورٹ نے طلاق کی درخواست دائر ہونے کے بعد، قانونی تقاضے کے تحت دونوں کو چھ ماہ کا صلح کا وقت دیا تھا، جو مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 20 مارچ 2025 کو طلاق کو حتمی شکل دینے کا حکم جاری کیا۔
دوسری جانب، دھناشری سے علیحدگی کے بعد یوزویندر چہل کے ریڈیو جاکی (آر جے) مہوش کے ساتھ تعلقات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب چہل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مہوش کے ساتھ دیکھا گیا۔ حال ہی میں دونوں کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس سے افواہیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔