حیدرآباد: جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیورکونڈا اور منچو لکشمی سمیت 25 دیگر شخصیات کے خلاف غیر قانونی بیٹنگ ایپس کے اشتہارات میں شرکت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تلنگانہ پولیس نے ان مشہور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی بیٹنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے ہیں۔ یہ کیس تاجر پھنیندرا شرما کی شکایت پر درج کیا گیا، جس میں انہوں نے ان آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کو فروغ دینے والے فنکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
ایف آئی آر میں درج مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگلہ، سری ہنومنتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن، وسانتی کرشنن، شوبا شیٹی، امروتھا چودھری، نیانی پوانی، نیہا پٹھان، پانڈو، پدھماوتی، عمران خان، سنیاو، ویشا، وسانتی سمیت دیگر شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق، یہ غیر قانونی بیٹنگ ایپس مشہور شخصیات کے ذریعے سوشل میڈیا پر تشہیر کرواتی ہیں، جس کے نتیجے میں عوام ان پر بھروسہ کر کے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھاتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز خاص طور پر متوسط اور نچلے طبقے کے خاندانوں کے لیے مالی مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔
تلنگانہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ایسی غیر قانونی بیٹنگ ایپس کے اشتہارات میں کام کرنے اور بیٹنگ کو فروغ دینے والے تمام فنکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔