معروف اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
25 سالہ خوشی کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم “نادانیاں” میں وہ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئی ہیں۔ اس سے قبل وہ “لویاپا” اور “آرچیز” جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
خوشی کپور سے پہلے ان کی بڑی بہن جھانوی کپور بالی ووڈ میں قدم جما چکی ہیں اور اپنی اداکاری سے ایک مضبوط مقام حاصل کر چکی ہیں۔ تاہم، خوشی کپور کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک ایسا کردار نہیں نبھا سکیں، جس کا وہ شدت سے انتظار کر رہی ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس قسم کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں، تو خوشی کپور نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہارر اور تھرلر فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند رہی ہیں۔
“مجھے سنجیدہ اور جذباتی مناظر پر کام کرنا اچھا لگتا ہے، لیکن میں یہ بھی دیکھنا چاہتی ہوں کہ میں تھرلر یا خوفناک فلموں میں کیسی نظر آتی ہوں اور اپنے کردار میں کس حد تک جان ڈال سکتی ہوں۔”
اب دیکھنا یہ ہے کہ خوشی کپور کو کسی سنجیدہ تھرلر یا ہارر فلم میں موقع ملتا ہے یا نہیں، لیکن ان کے اس انکشاف نے مداحوں کی توقعات مزید بڑھا دی ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔