معروف وی لاگر ٹریوس لیون پرائس نے تھائی لینڈ کے پراسرار علاقے کھاؤ کالا میں خلائی مخلوق کی مبینہ اڑن طشتریوں کا مشاہدہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
یہ سوال ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے، لیکن تھائی لینڈ کے اس مخصوص علاقے کے رہائشیوں کے لیے اس کا جواب بالکل واضح ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ خلائی مخلوق حقیقت میں موجود ہے اور وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار یو ایف او ضرور دیکھ چکے ہیں۔
ٹریوس لیون پرائس نے کھاؤ کالا کا دورہ کیا، جسے مقامی لوگ “تھائی لینڈ کا ایریا 51” کہتے ہیں۔ بالکل امریکا کے خفیہ فوجی اڈے ایریا 51 کی طرح، یہ مقام بھی یو ایف او اور خلائی مخلوق کے مشاہدات کے حوالے سے مشہور ہے۔
پرائس نے اپنی ویڈیو میں ایک مقامی شخص سے بات کی، جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ تقریباً ہر روز یو ایف او دیکھتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرائس کو مقامی افراد علاقے میں موجود یو ایف او کلب اور بدھا کی مورتیاں دکھاتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ بدھا کی مورتی کے سامنے مراقبہ کرتے ہیں، تو وہ خلائی مخلوق کی آوازیں سننے کا تجربہ کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ مخلوق ٹیلی پیتھی کے ذریعے انسانوں سے بات چیت کر سکتی ہے۔
ویڈیو کے آخر میں، پرائس دیگر افراد کے ہمراہ آسمان میں یو ایف او دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران وہ چمکتی ہوئی پراسرار روشنیاں دیکھتے ہیں، جو ممکنہ طور پر یو ایف او ہو سکتی ہیں۔
ٹریوس لیون پرائس کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جہاں کچھ لوگ اسے حقیقت سمجھ رہے ہیں، جبکہ کچھ اسے محض اتفاق قرار دے رہے ہیں۔ لیکن کھاؤ کالا کے باسیوں کے لیے، خلائی مخلوق کا وجود کسی بھی شک و شبہے سے بالاتر ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔