پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام مالی لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کے لیے “کیش لیس خیبرپختونخوا” کے عنوان سے ایک ہمہ گیر ڈیجیٹل ادائیگی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق “کیش لیس خیبرپختونخوا” کے نام سے اس جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے، جس کے تحت مختلف سرکاری محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو مقررہ مدت میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
اس منصوبے کے تحت ہر طرح کے چھوٹے اور بڑے تجارتی لین دین، سرکاری و نجی مالی معاملات کے لیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، جس سے کاروباری برادری کے ساتھ عوام کو بھی رقوم کی منتقلی میں آسانی ہوگی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا یہ جدید کیش لیس نظام متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا، جبکہ اس ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو آن لائن ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے والی موبائل کمپنیوں کے اشتراک سے نافذ کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام آف لائن موڈ میں بھی فعال رہے گا، اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے دیہات کی سطح پر تمام چھوٹے بڑے دکانداروں، اسٹال مالکان اور خوانچہ فروشوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔