راولپنڈی ۔انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر اور اٹک کے سابق ضلع ناظم طاہر صادق کی بیٹی ایمان طاہر کی جائیداد ضبط و قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ہے

عدالت نے یہ احکامات دونوں ملزمان کے تھانہ حضرو اٹک میں درج مقدمات میں نامزدگی کے باوجود مسلسل عدم حاضری اور روپوشی پر جاری کئے قبل ازیں مسلسل عدم پیشی اور دانستہ روپوشی پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزمان کو گزشتہ سال دسمبر میں اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے

گزشتہ روز اٹک پولیس نے عدالت میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں جن کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت ملزمان کی ملکیتی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں

جس پر عدالت نے مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر دونوں ملزمان کی جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر دئیے

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version