بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ایک جنازے کے دوران شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے باعث وہاں موجود پنڈت سمیت تمام شرکاء کو جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جے پور کے نواحی علاقے کے ایک شمشان گھاٹ میں پیش آیا، جہاں آخری رسومات کے لیے درجنوں افراد موجود تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، ہندو مذہبی روایات کے مطابق جیسے ہی چِتا کو آگ لگائی گئی، اس سے نکلنے والا دھواں قریب موجود شہد کی مکھیوں کے چھتے تک جا پہنچا، جس پر مکھیوں نے مشتعل ہو کر وہاں موجود افراد پر حملہ کر دیا۔

مکھیوں کے ڈنک لگنے سے جنازے کے شرکاء میں افراتفری مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے دوڑ پڑے۔ رپورٹ کے مطابق، تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید زخمی افراد کی ہلاکت کا امکان بھی موجود ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version