بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار عامر خان اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ تعلق کی تصدیق کے بعد پہلی بار عوامی مقام پر ان کے ہمراہ دیکھے گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری سپراٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا۔ ویڈیو میں گوری سپراٹ سادہ مگر اسٹائلش انداز میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں۔ وہ میڈیا کی نظروں سے بچنے کی کوشش کرتی رہیں، مگر پاپارازی نے انہیں کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
عامر خان نے 13 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے 18 ماہ پرانے رشتے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دونوں اپنے تعلق میں اتنے پُرسکون اور محفوظ محسوس کرتے ہیں کہ اسے مزید چھپانے کی ضرورت نہیں رہی۔
اداکاری کے میدان میں عامر خان اپنی اگلی فلم ‘ستارے زمین پر’ میں نظر آئیں گے، جو کرسمس 25 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔