لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار، شہنشاہِ جذبات محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 19 برس گزر گئے، مگر ان کی لازوال اداکاری آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔
محمد علی نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 300 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں چراغ جلتا رہا، آگ کا دریا، عندلیب، انسان اور آدمی سمیت کئی یادگار فلمیں شامل ہیں۔ ان کی گہری آواز، منفرد انداز اور جذبات سے بھرپور مکالموں نے انہیں فلمی دنیا میں ایک ناقابلِ فراموش مقام عطا کیا۔
محمد علی 19 مارچ 2006 کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے، مگر ان کے مداح آج بھی ان کی یاد کو تازہ رکھتے ہیں۔ فلمی دنیا میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف تقریبات اور سوشل میڈیا پر انہیں یاد کیا جا رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔