تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک برطانوی شہری کو سیاحتی ویزے پر 25 سال سے زائد عرصہ قیام کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

60 سالہ شخص، جس کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی، 2000 کے اوائل میں سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ آیا اور اس کے بعد کبھی اپنے وطن واپس نہیں گیا۔ یہ برطانوی شہری اپنے ویزے کی مدت میں توسیع کا جواز پیش کرتا رہا اور پولیس کی نگرانی سے بچتا رہا۔

آخرکار، وہ شمالی صوبے چیانگ مائی میں غیر ملکیوں کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہوا۔

پولیس افسران نے اس دوران غیر ملکیوں کی آمدورفت والے مقامات پر چھاپے مارے، اور برطانوی شہری کو پکڑ لیا جو اپنا پاسپورٹ دکھانے میں ناکام رہا۔

برطانوی شہری نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ 2000 میں 30 دن کے سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ آیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل وہاں مقیم تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version