معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں علیزے شاہ دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھی نظر آ رہی ہیں اور اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر کھل کر ردعمل دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں جتنا خاموش رہ سکتی تھی، رہ چکی، لیکن اب بس!” اسی دوران انہوں نے ایک غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا، “مجھے میری زندگی جینے دیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔”
ویڈیو میں علیزے شاہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لوگوں سے بے حد محبت کرتی ہیں جو اب بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ وہ اکثر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
اداکارہ کی حالیہ ویڈیو پر بھی ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا، جہاں کچھ لوگوں نے ان کی حمایت کی، وہیں متعدد صارفین نے انہیں اخلاقیات کا دامن تھامنے اور مہذب رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔