سوئس ڈاکٹروں نے دماغی صحت کے مسائل اور دائمی بیماریوں کے شکار افراد کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس میں پارکس، آرٹ گیلریوں اور عجائب گھروں کا دورہ شامل ہے۔

مغربی سوئٹزرلینڈ کے شہر نیوچیٹیل نے ڈاکٹروں کے تعاون سے دماغی مسائل سے متاثرہ افراد کی مدد اور جسمانی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک انوکھا پروگرام شروع کیا ہے۔

نیوچیٹیل کی ایک ڈاکٹر، پیٹریشیا لیہمن، نے کہا کہ جن افراد کو دماغی صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لیے یہ دورے نہ صرف ان کی پریشانیوں اور تکالیف سے نجات کا موقع ہیں، بلکہ یہ انہیں نئے تجربات اور خوشگوار لمحات فراہم کرنے کا بھی ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “مجھے پورا یقین ہے کہ جب ہم لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، تو ہم ان کی صحت یابی میں کسی نہ کسی طور پر مددگار ثابت ہوتے ہیں۔”

اس پروگرام کے تحت شہریوں کو 500 طبی نسخے بھی فراہم کیے جائیں گے، جن کی مدد سے انہیں چار مختلف مقامات کے مفت دورے دیے جائیں گے، جن میں تین میوزیم اور شہر کا بوٹینیکل گارڈن شامل ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version