مانسہرہ: پولیس نے طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانیوالے سرکاری سکول کے استاد کو گرفتار کر لیا جس کے موبائل سے 32 جی بی ڈیٹا پر مشتمل 91 غیراخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم لڑکیوں کی غیر اخلاقی وڈیوز بناکر اپنے پاس محفوظ کرتا اور پھر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا، ایک لڑکی کے گھر والوں کو موبائل پر ایک نازیبا ویڈیو ملنے پر پنڈورا باکس کھلا۔
گھر والوں نے لڑکی سے اس ویڈیو کی تصدیق کرائی اور پھر پولیس کو شکایت درج کروائی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سائل اور اس کے بھائی کو فیس بک پر ایک ویڈیو کلپ بھیجا گیا جو میری بہن کی نازبیا ویڈیو تھی۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق سکول ٹیچر 2 سال قبل لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان کی غیراخلاقی وڈیو بناتا تھا اور اس نے دیگر کلاس فیلوز کی بھی ویڈیوز بنائیں اور اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ جس کے بعد ان کو دھمکی دی گئی کہ اگر اس بارے میں انھوں نے کسی کو بتایا تو یہ ویڈیوز ان کے گھر والوں کو بھیج دی جائیں گی اور اسی کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی جائیں گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک طالبہ کے اہلخانہ کی جانب سے اس واقعے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جس کے بعد ایک کمیٹی بنا دی گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔