رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عبادت گزاروں کی آمد عروج پر
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عبادات کا شرف حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں معتمرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جہاں سحر و افطار کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے جدید کولنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جبکہ افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انتظامی امور کے نگران کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی، اس کی چھتوں اور صحنوں میں عبادت کرنے والوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
زائرین کی آمد و رفت کو آسان اور منظم بنانے کے لیے مسجد نبوی کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار اور خادمین زائرین کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔
سعودی حکومت کے مثالی اقدامات اور سہولیات کی بدولت ہر سال مسجد نبوی میں معتمرین اور عبادت گزاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔