اسلام آباد۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس عالمی سطح پر بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک سے صارفین نے ایکس کی سروس کی معطلی کی شکایت کی۔
تاہم، ایکس کی جانب سے ابھی تک اس مسئلے کی اصل وجہ کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
سروس کی بندش کے دوران کئی صارفین نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مسئلے سے متعلق شکایات اور میمز شیئر کیں۔
اب سروس بحال ہو چکی ہے، لیکن صارفین ابھی تک کسی باضابطہ وضاحت کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو تقریباً 600 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں، جو اسے عالمی سطح پر سب سے مقبول سوشل میڈیا سائٹس میں سے ایک بناتا ہے۔
ایکس کو 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خریدا تھا، اور اس کے بعد اس میں کئی تبدیلیاں بھی کی گئی تھیں۔