لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو اپنے کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں میں ایک فلم میں مختصر کردار کے لیے 500 روپے معاوضہ ملا تھا، لیکن انہوں نے خود ہدایتکار سے درخواست کرکے اپنا سین حذف کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، امیتابھ بچن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 1978 میں فلم جنون میں انہیں ایک معمولی کردار دیا گیا تھا، جس کے لیے انہیں 500 روپے ادا کیے گئے۔
امیتابھ بچن کے مطابق، فلم میں ششی کپور کے کردار کی موت کا ایک منظر شامل تھا، جس میں ایک بڑی بھیڑ جمع کرنا ضروری تھا۔ وہ بھی اس ہجوم کا حصہ تھے، لیکن خود کو اس چھوٹے سے کردار میں دیکھ کر خوش نہیں ہوئے اور ہدایتکار سے اپنا سین نکالنے کی درخواست کر دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ششی کپور نے بھی انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ اس طرح کے معمولی کردار نہ کریں، کیونکہ ان کے لیے بڑے مواقع منتظر ہیں۔
ششی کپور کی یہ بات سچ ثابت ہوئی، اور امیتابھ بچن کی قسمت بدل گئی جب انہیں فلم زنجیر میں مرکزی کردار ملا، جو ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی اور ان کا ’اینگری ینگ مین‘ کا امیج بنا۔
بعد میں امیتابھ بچن اور ششی کپور کی جوڑی نے کالا پتھر، شان، نمک حلال اور اکیلا جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بعد میں ششی کپور نے بھی ہدایتکار سے امیتابھ بچن کا سین حذف کرنے کی درخواست کی تھی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔