کینیڈا کے معروف یوٹیوبر نے کم وقت میں 25 کیرولائنا ریپر مرچیں کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یوٹیوبر مائک جیک نے کینیڈا کے دارالحکومت اونٹاریو میں 4 منٹ اور 36.26 سیکنڈ میں 25 کیرولائنا ریپر مرچیں کھا کر یہ نیا ریکارڈ بنایا۔
یہ مرچ پچھلے سال “پیپر ایکس” کے متعارف ہونے تک دنیا کی سب سے تیز مرچ سمجھی جاتی تھی۔
مائک جیک نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا بظاہر آسان لگتا ہے، مگر وہ ان مرچوں کی جلن کو محسوس کر رہے ہیں۔