پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے ایک نجی ٹی وی شو میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔

اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جس میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے۔ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے فیصل قریشی کو جلانے کی کوشش کرنی تھی۔

صاحبہ افضل نے کہا کہ وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے مزید اوور ایکٹنگ شروع کر دی۔ اس پر اداکارہ نے غصے میں آ کر اسے تھپڑ مار دیا، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ اداکار فوراً زمین پر گر گیا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اداکار کا نام یاد نہیں رکھ سکیں کیونکہ اس نے بعد ازاں شوبز انڈسٹری میں کام جاری نہیں رکھا۔

صاحبہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کی ویڈیو ممکنہ طور پر فیصل قریشی کے پاس موجود ہے کیونکہ وہ اس وقت ویڈیو بنا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ فیصل قریشی سے ملتی ہیں، وہ اس تھپڑ کے واقعے کو ہنسی مذاق میں یاد کرتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version