ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ اسپتال میں اپنی سالگرہ منائی۔

کنزہ ہاشمی نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں، بلکہ اپنے نرم دل اور حساس طبیعت کی وجہ سے ویلفیئر کے کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی 28 ویں سالگرہ ایک دل کو چھو جانے والی تقریب کے طور پر منائی۔ اس دن کنزہ نے گلابی رنگ کا لباس پہنا، جو کینسر کے بارے میں آگاہی کے رنگ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

کنزہ ہاشمی نے اپنا پورا دن بچوں کے کینسر سینٹر میں گزارا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی، کھیل کھیلے، کیک کاٹا اور بھرپور تفریح کی۔

کینسر اسپتال میں زیر علاج بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کچھ لمحوں کے لیے ان کی مسکراہٹیں واپس آ گئیں۔

اس موقع پر کنزہ نے خوبصورت گلابی لباس کے ساتھ چاندی کی چمکدار چنڈیاں پہنی ہوئی تھیں، اور ان کے بال کھلے ہوئے تھے، جن میں انہوں نے اپنی معروف مسکراہٹ کے ساتھ تصاویر لیں۔

کنزہ ہاشمی نے ان دلفریب لمحوں کی تصاویر خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کیں، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں اور نیک خواہشات موصول ہوئیں۔

اداکارہ نے انڈس اسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر بچوں کے لیے اسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی دیکھ بھال اور لگن واقعی قابلِ تعریف ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version