ہانیہ عامر ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل ہیں، جن کی مصروفیات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کا کام ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید نکھر رہا ہے، اور وہ پاکستان کی معروف ترین اداکارہ اور ماڈل کے طور پر عالمی سطح پر شناخته ہو چکی ہیں۔
کامیابی کی مثال سمجھی جانے والی ہانیہ عامر ان دنوں مختلف ڈراموں اور اشتہارات میں مصروف ہیں، تاہم وہ انٹرویوز میں کم ہی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں، میزبان اور پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ہانیہ عامر کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا۔
عدنان فیصل نے بتایا کہ میں نے ہانیہ عامر کو اپنے پوڈکاسٹ کے لیے انٹرویو دینے کی دعوت دی تھی، لیکن انہوں نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اب تک 400 سے 500 پوڈکاسٹ ریکارڈ کیے ہیں اور کبھی بھی کسی کو معاوضہ نہیں دیا، تو میں ہانیہ عامر کو کیوں دیتا؟ اس وجہ سے یہ انٹرویو ممکن نہیں ہو سکا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔