جے پور کی عدالت نے بالی ووڈ کے تین مشہور اداکاروں کو ایک اشتہار میں پراڈکٹ کے بارے میں جھوٹے دعوے کرنے پر 19 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ نوٹس جے پور کی ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف سمیت پان مسالہ بنانے والی کمپنی کے چیئرمین کو ذاتی طور پر پیش ہو کر اپنے موقف کی وضاحت کرنی ہوگی۔
اس اشتہار میں 5 روپے قیمت والے پان مسالہ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “ہر دانے میں زعفران کی طاقت ہے”۔
اس دعوے پر جے پور کے ایک رہائشی، یوگندر سنگھ بدیال نے کنزیومر کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ 4 لاکھ روپے فی کلو قیمت والا زعفران اس 5 روپے والے پان مسالہ میں کیسے ہوسکتا ہے؟
مدعی نے مزید کہا کہ اشتہار میں یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس تھا اور اشتہار میں کام کرنے والے اداکاروں نے اس پر دھیان نہیں دیا۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پان مسالا اور گٹکا میں ٹوبیکو جیسے مضر صحت اجزاء موجود ہوتے ہیں، اور یہ اشتہارات معروف شخصیات کے ذریعے صحت کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیے بغیر فروخت بڑھانے کی کوشش ہیں۔
اس پر کنزیومر عدالت نے تینوں اداکاروں اور کمپنی کے چیئرمین سے جواب طلب کیا ہے اور انہیں 19 مارچ تک اپنا جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔