نازیبا تبصروں کے تنازع میں گھری یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا نے عدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کرادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، رنویر الہ آبادیا نے اپنے معافی نامے میں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ خواتین کے حوالے سے بات کرتے وقت مکمل احترام کا خیال رکھیں گے۔

رنویر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پہلی اور آخری غلطی ہے، اور آئندہ وہ اپنے الفاظ کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کریں گے۔

نیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے رنویر کے ساتھ دیگر افراد جیسے تشار پجاری، سوربھ بوترا اور پوروا مکھیجا بھی پیش ہوئے۔ کمیشن نے ان تمام افراد کو سختی سے خبردار کیا کہ خواتین کے بارے میں نامناسب زبان کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں ہو سکتی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رنویر الہ آبادیا نے سمے رائنا کے شو میں ایک متنازعہ تبصرہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان کے شو پر پابندی عائد کی تھی، تاہم بعد میں یہ پابندی واپس لے لی گئی تھی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version