بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، عامر خان، 14 مارچ کو 60 سال کے ہو جائیں گے اور ان کی سالگرہ کی خصوصی تقریبات کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پی وی آر آئی نوکس نے ایک خصوصی فلم فیسٹیول “عامر خان: سینما کا جادوگر” کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس میں اداکار کے فلمی سفر کو سراہا جائے گا۔ اس فیسٹیول کے دوران عامر خان کی مشہور فلمیں ملک کے مختلف شہروں میں دکھائی جائیں گی، تاکہ ان کی فلمی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

عامر خان خود بھی اپنی 60ویں سالگرہ پر ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کریں گے جس میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے شرکت کریں گے۔ اس محفل میں سلمان خان، شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، ہریتک روشن، رانی مکھرجی، سیف علی خان اور شبانہ اعظمی جیسے نامور اداکار بھی موجود ہوں گے۔

یہ پہلی بار ہوگا کہ عامر خان اتنی بڑی تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں، کیونکہ وہ اپنی خوشی اور کامیابی کو ان تمام لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں جو ان کے فلمی سفر کا حصہ رہے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version