اسلام آباد ۔سپریم کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر کی گئی حکومتی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 10 مارچ سے ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
اس بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اس کے علاوہ، 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی، جب کہ 12 مارچ کو سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔