وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کے لیے درپیش چیلنجز کو حل کرنا ناگزیر قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشاورت کے بغیر کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کرے گی۔
وزارت خزانہ میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس، توانائی اور مالی وسائل سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
اپٹما کے وفد سے تبادلہ خیال کے دوران وزیر خزانہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت میں نمایاں اہمیت رکھتی ہے، اور اس شعبے کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرنا ضروری ہے تاکہ صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
ملاقات میں اپٹما نے ٹیکس، توانائی اور مالیاتی امور پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، جبکہ وفد نے زیر التوا ریفنڈز کی فوری ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا۔
وزیر خزانہ نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کو آئندہ بجٹ میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کرے گی اور پالیسی سازی کے دوران متعلقہ صنعت کے ساتھ مکمل مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور صنعتی ترقی کے لیے اس شعبے کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔