بالی وُڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ کے دوران جب انہیں لگا کہ بھارت ہارنے والا ہے، تو انہوں نے مایوسی میں اپنا ٹی وی بند کر دیا۔
ورسٹائل اداکار کا کہنا تھا کہ وہ حیرت زدہ رہ گئے جب بعد میں معلوم ہوا کہ بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اس اہم میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی تھی۔
امیتابھ بچن نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:
“ہم تو سمجھے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہار جائیں گے، اس لیے ٹی وی بند کر دیا… مگر بھارت جیت گیا! کیا بات ہے انڈیا!!! بہت بہت مبارک ہو۔”
اس کامیابی کے بعد بھارت گروپ اے میں سرفہرست آگیا ہے اور اب 4 مارچ کو دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا سیمی فائنل کھیلے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔