سابق کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور جلد اخراج کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنا شروع کر دیا۔
چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ ہفتے وطن واپس پہنچے۔
بابر اعظم کی ویڈیو وائرل
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کو امام الحق، عثمان قادر اور اپنے بھائیوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے دیکھا گیا، جس پر شائقین کرکٹ کی ملی جلی آرا سامنے آ رہی ہیں۔
بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 16 مارچ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، لیکن ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان کم ہے۔ مزید برآں، دورے کے دوران کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بھی ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔
نئی قیادت اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا امکان
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے پیش نظر ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کپتان محمد رضوان کو آرام دیا جا سکتا ہے، جبکہ ٹیم کی قیادت شاداب خان کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔